حیدرآباد۔13۔دسمبر (اعتماد نیوز)یو پی اے کی حلیف جماعت سماج وادی پارٹی نے بھی سیما آندھرا کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کر دہ تحریک عدم اعتماد کی تائید کا اعلان کی ہے۔چنانچہ آج راجیہ سبھا میں جن لوک پال بل کی پیشی پر سماج وادی
پارٹی کے ارکان نے ان سے رابطہ کے بغیر اچانک پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔چنانچہ سماج وادی پارٹی جن لوک پال بل کی مخالفت کرتی ہے۔ سماج وادی پارٹی کو لوک سبھا میں 21ارکان کی تائید یو پی اے کو حاصل ہے۔ چنانچہ سماج وادی کے اس فیصلہ سے مرکزی حکومت کے مشکلات میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔